ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کبڈی میں ایم کے بی اسکول کو دوسرا مقام حاصل

کبڈی میں ایم کے بی اسکول کو دوسرا مقام حاصل

Wed, 17 Aug 2016 16:12:51    S.O. News Service

چنتامنی: 17 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)حال ہی میں محکمہ تعلیمات عامہ کے جانب سے ہوبلی سطح کے منعقدہ کئے گئے اسپورٹس مقابلوں میں شہر کے ایم کے بی اسکول کے طلباء بھی حصہ لیکر کبڈی مقابلے میں دوسرے مقام حاصل کئے ہیں۔کبڈی میں دوسرا مقام حاصل کرنے والے سمیر پاشاہ،عرفان پاشاہ،شہباز،شاہد،جگدیش،شعیب خان،اور کبڈی مقابلے میں حصہ لئے طلباء کی اسکول کی اسٹاف نے عزت وافزائی کرکہ ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ میڈم محبوب جان صاحب نے کہا کہ ہمارے اسکول میں اکثر مسلمانوں کے بچیں ہی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں اس لئے مسلمانوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ضرور اسکول بھیجا کرے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اسکول کے طلباء مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر کامیاب ہوتے آرہے ہیں جس طرح کبڈی مقابلوں میں دوسرا مقام حاصل کئے ہوئے ہیں اسی طرح امتحانوں میں بھی بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے۔اس موقع پر اسپورٹس ٹیچر ایم ۔ڈی ۔اسحق ،اسکول کے صدر رسول خان،روشن،عائشہ بیگم،اسکول کے سنےئر ٹیچر منی کرشنا،وغیرہ موجود رہے۔


Share: